ٹرمپ،کملا انتخابی مہم کے آخری 7 روز، سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے

ٹرمپ،کملا انتخابی مہم کے آخری 7 روز، سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے
کیپشن: ٹرمپ،کملا انتخابی مہم کے آخری 7 روز، سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخابات میں قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے۔سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مشی گن میں 25 فی صد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر چکے۔ 

جارجیا میں اب تک 29 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ شمالی کیرولینا میں 26 فی صد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ پانسہ پلٹ ریاستوں میں ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے۔ جبکہ قومی سطح پر کملاہیرس کو ٹرمپ پر ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔ 

اب تک 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہری قبل از وقت ووٹ کاسٹ کر چکے۔ صدر جوبائیڈن  نے بھی ڈیلاویئر میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر جوبائیڈن نے ووٹ کاسٹ کر کے کہا کہ کملا ہیرس کو ووٹ دینا کڑوا گھونٹ نہیں میٹھا تھا۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پرہے۔ ٹرمپ اور کملا کی انتخابی مہم عروج پرہے۔ صدارتی امیدواروں کیجانب سے ایک دوسرے پر کھل کر تنقید کی جارہی ہے۔ایلون مسک اور کئی شوبز شخصیات نے ٹرمپ کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔ 

ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے جو ہمیں جیتنا ہے۔ کملا ہیرس کی پالیسی نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا۔ میرا قاتلانہ حملے میں بچنا معجزہ ہے۔ 

دوسری جانب کملا ہیرس کی سوئنگ ریاست مشی گن میں انتخابی مہم جاری ہے۔ ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے حریف پورا دن امریکیوں کو نیچا دکھانے کی باتیں کرتے ہیں۔ الیکشن ہم جیتنے والے ہیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ ٹرمپ امریکی عوام کو خوفزدہ کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News