کراچی ( پبلک نیوز)ایم 9 موٹروے پر کراچی نوری آباد کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرک میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق جبکہ بیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بس زائرین کو لیکر کراچی سے خیر پور جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب نوری آباد کے قریب افسوسناک حادثہ میں تیز رفتار بس اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ20 سے زائد زخمی ہو گئے، حادثہ ایم 9 موٹروے پر نوری آباد انٹرچینج کے قریب پیش آیا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی بے احتیاطی اور تیز رفتاری اس اندوہناک حادثے کا سبب بنی ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کو لونی کوٹ تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق انچولی سے ہے، بس زائرین کو لے کر کراچی سے خیر پور جا رہی تھی، بس میں 60 سے 70 مسافر سوار تھے۔