پی سی بی کے سی ای او وسیم خان بھی مستعفی

پی سی بی کے سی ای او وسیم خان بھی مستعفی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان بھی مستعفی، آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا، وسیم خان چیئر مین کرکٹ بورڈ سے اختلافات اور نئی انتظامیہ میں اپنے اختیارات کے کم ہونے پر ناراض تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو چیئر مین پی سی بی بنائے جانے کے بعد وسیم خان نئے سیٹ میں کام کرنے کے خواہاں تھے لیکن انہیں بہت سے معاملات پر چیئر مین کرکٹ بورڈ سے اختلاف تھا ، اس کے علاوہ ان کے استعفیٰ کی بنیادی وجہ اپنےاختیارات میں واضح کمی بھی بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیئر مین پی سی بی بننے کے بعد رمیز راجہ نے وسیم خان سے اہم ملاقات میں ان کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی تھی اور اس سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔یاد رہے کہ وسیم خان کی مدت ملازمت آنیوالے سال کے آغاز میں ختم ہونی تھی۔

Watch Live Public News