ڈالر انٹربینک میں بھی 170 روپے کی سطح عبور کرگیا

ڈالر انٹربینک میں بھی 170 روپے کی سطح عبور کرگیا

کراچی(پبلک نیوز) روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ، انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 170 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا .

انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا. معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ساڑھے چار ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 18مہنگاہوچکاہے ، 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے پر تھا. دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگاہوگیا. اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171.80 روپے سے مہنگاہوکر بلند سطح 172 روپے پر پہنچ گیا ہے.

ادھر اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 44237 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔