اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےپریس کانفرنس میں صرف جھوٹ بولا، شریف فیملی کاوطیرہ ہےکہ کبھی بھی سچ نہیں بولتے.
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کوسینیٹ کاممبربنایاجائےگا، شہبازشریف نےپریس کانفرنس میں صرف جھوٹ بولا، 2دن پہلےبھی جعلی خبریں چلائی گئیں، لگتاتھاشہبازشریف پریس کانفرنس میں الزامات کاجواب دینگے.
فواد چوہدری نے کہاالعربیہ اوررمضان شوگرملزکےذریعےمنی لانڈرنگ کی گئی، ان دوملزکےذریعے25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کی گئی،سلیمان شہبازکےخلاف کیس حکومت کی طرف سےنہیں بھجوایاگیا، مسلم لیگ ن نے10سال میں 25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کی،مریم نوازاس لیےیہاں ہیں کہ ہم انہیں باہرنہیں جانےدےرہے،شریف خاندان کےلوگ صرف اقتدارکیلئےپاکستان آتےہیں.
انکا کہنا تھا نوازشریف کےبیرون ملک جانےکیلئےٹوپی ڈرامہ کیاگیا، شہبازشریف نےنوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، اظہرعباس کےاکاوَنٹ میں ایک اعشاریہ ایک ارب روپےآئے، ہماراذاتی پیسہ نہیں لوٹاگیایہ پاکستانی قوم کاپیسہ ہے، محمدوارث کےاکاوَنٹ میں2اعشاریہ5ارب روپےمنتقل کیےگئے، رمضان شوگرمل کےملازم تنویرالحق کےاکاوَنٹ میں 51کروڑروپےآئے، حاجی نعیم کےاکاوَنٹ میں2اعشاریہ8ارب روپےآئے.
وزیراطلاعات نے کہا محمد زبیر کو رکھنا یا نہ رکھنا ن لیگ کا اندرونی معاملہ ہے، نواز شریف اور سلیمان شہباز کو واپس آنا چاہیے ، انہیں پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد نہیں لیکن یہ حکومت پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز کو کل اجازت ملے تو وہ باہر چلی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آنکھ بند کریں تو یہ سارے باہر بھاگ جائیں گے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سارا پیسہ باہر لے جائیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورم کا رول سسپنڈ کر دینا چاہیے ، تاکہ اسمبلی کی کارروائی چلتی رہی۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اخلاقی طور پر اپوزیشن لیڈر نہیں ہونا چاہیے ، ہم الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری میں انکی مدد کر رہے ہیں ، سپریم کورٹ بھی شفاف انتخابات کے حوالے سے کہہ چکا ہے۔