کراچی: پانی چوروں کیخلاف آپریشن، دو غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار

کراچی: پانی چوروں کیخلاف آپریشن، دو غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار

کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی، دو غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی راشد صدیقی اور ایس ایم سُہیل نے کی۔ میٹر ڈویژن کے ایس ای تابش رضا بھی آپریشن میں شریک تھے۔

نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں دو غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے۔ آپریشن بھاری مشینری کی مدد سے کیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقہ پولیس بھی موقع پر موجود رہی۔ پائپ اور موٹرز قبضہ میں لے لی گئیں۔

تابش رضا کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی پانی چوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ راشد صدیقی نے کہا کہ عوام پانی چورو کی اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔