اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستنا نے اہم وضاحت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کے ساتھ ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے۔ کمیشن ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد 30 روز میں کارروائی مکمل کرنے کا مجاز ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو 20 ارکان کے ڈیکلریشن جمع کروائے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے 20 اپریل کو 26 ارکان کے ڈیکلیریشن جمع کروائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی منحرف ارکان کیس کی پہلی سماعت 28 اپریل کو کی جا چکی ہے، جبکہ صوبائی اسمبلی منحرف اراکین کیس کے لیے 6 مئی کی تاریخ مقرر ہے۔ الیکشن کمیشن کیس میں آرٹیکل 63 اے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔