حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوات کی قیمتیں پرابی سطح پر برقرار رہیں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ جبکہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔