پبلک نیوز: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔
تٖفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے۔
اس موقع پر شیریں مزاری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔ہم روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں،موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟۔
شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔