(ویب ڈیسک ) اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر کردی گئی ہے۔