صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ کی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ کی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک )  صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ۔

قبل ازیں   رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ کی تقرری کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی تھی۔

Watch Live Public News