ہریونین کونسل میں شناختی کارڈ بنیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کابڑااعلان

ہریونین کونسل میں شناختی کارڈ بنیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کابڑااعلان
کیپشن: ہریونین کونسل میں شناختی کارڈ بنیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کابڑااعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور نادرا حکام سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا کو عوام دوست بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کا پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی، پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔ وفاقی  محسن نقوی نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید نادرا سنٹرز بنانے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے موثر ایکشن کا حکم دیدیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا آپریشنل روم کا دورہ بھی کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Watch Live Public News