طالبان نے 31 اگست کے بعد بھی انخلاء کی اجازت دیدی

طالبان نے 31 اگست کے بعد بھی انخلاء کی اجازت دیدی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کی روانگی کے بعد 98 ممالک افغانوں کو قبول کریں گے۔ امریکہ اور 97 دیگر ممالک نے اتوار کے روز کہا کہ وہ اس ہفتے امریکی فوج کے جانے کے بعد افغانستان سے جانے کے خواہشمند افراد کا انخلاء جاری رکھیں گے اور طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کر لیا گیا ہے تاکہ وہاں سے جانے والوں کو محفوظ راستہ دیا جا سکے۔

طالبان کے مذاکرات کار شیر محمد عباس ستانکزئی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ گروپ لوگوں کو جانے سے نہیں روکے گا ، چاہے ان قومیت کوئی بھی ہو یا انہوں نے 20 سالہ جنگ کے دوران امریکہ کے لیے کام کیا ہو۔

اتوار کو دنیا کی آدھی سے زیادہ حکومتوں اورنارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں طالبان کی طرف سے یقین دہانی ملی ہے کہ سفری دستاویزات والے لوگ ان میں سے کسی بھی ملک میں داخل ہونے کے لیے ممالک بحفاظت نکل سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔