’ پاکستان کو کہا جارہا ہے افغانستان سے لوگ آنے دیں‘

’ پاکستان کو کہا جارہا ہے افغانستان سے لوگ آنے دیں‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثرہوا،اب پاکستان سے کہا جارہا ہے افغانستان سے لوگ آنے دیں.

وزیراعظم عمران خان کےقومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین امریکی حملوں سے بچنے کے لیے پاکستان آئے،افغانستان کے زمینی حقائق نظر انداز کر کے وہاں غلطیاں کی گئیں،افغانستان میں طالبان کی تحریک قندھار سے شروع ہوئی،پاکستان کے متعلق بہت باتیں کی گئیں جو بعد میں جھوٹ ثابت ہوئیں.

معید یوسف کا کہنا تھا کہ آج افغانستان پر باڑ لگانے کا کام 97فیصد مکمل ہوچکا ہے،20سال تک پاکستان کو سرحد پرسےدہشت گردی کا سامنا رہا،داعش یا کالعدم تنظیم سے لوگ آئیں گے تو ہمیں کیا معلوم ہوگا،1980کی دہائی میں پاکستان نے مہاجرین کی میزبانی شروع کی،2001 میں پاکستان امریکی اتحادیوں میں سب سے معتبر اتحادی بن کر سامنے آیا، 2001 کے بعد پاکستان کو ہر دن دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔