عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، منڈی اور پرچون میں فرق ختم کرنے کے لئے انتظامی فیصلے کئے جائیں، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام خصوصاً منڈی اور پرچون میں غیر منطقی فرق کو ختم کیاجائے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور قیمتوں بارے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ محض انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ناکافی ہے۔انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیں، انتظامی اقدامات سے عوام کو ریلیف میسر آنا چاہئے، چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سات اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹیوں کے دو سیکرٹریز کو معطل،دو ڈپٹی کمشنر ز کو وارننگ دی جا چکی ہے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں،اہم اقدامات کے نتیجے میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی کی توقع ہے۔

Watch Live Public News