نیدر لینڈر ( ویب ڈیسک ) یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی عوام کیلئے امداد 20 کروڑ یورو کردی گئی ہے کیونکہ وہاں پر شدید انسانی المیے کا خطرہ ہے اور خوراک کے ذخائر بہت جلد ختم ہو سکتے ہیں، جس سے افغان عوام کو بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یونین یونین کے ترجمان کے مطابقامداد کسی صورت بھی طالبان کے حوالے نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے جب تک افغانستان میں کوئی غیر جانبدار امدادی مرکز قائم نہیں ہوتا اس وقت تک یہ رقم نہیں خرچ کی جا سکے گی۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ افغا نستان میں فوری طور پر کوئی امدادی مرکز قائم کیا جائے تاکہ پوری دنیا کے ممالک افغان عوام کی مدد کر سکیں اور انہیں یہ ڈر نہ ہو کہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ لگ سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی عوام کیلئے خوراک ختم ہو رہی ہے اور انہیں بنیادی ضروریات کی کمی کا سامنا بہت جلد کرنا پڑ سکتا ہے، یہ بھی ایک آپشن ہے کہ افغانستان میں موجود این جی اوز کو یہ امداد دی جائے اور ان کے ذریعے سے یہ رقم خوراک کی شکل میں عوام تک پہنچ سکے مگر اس کیلئے بھی طالبان کو این جی اوز کو مکمل آزادی سے کام کرنے کی اجازت دینا ہو گی۔