سکولوں، کالجوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ

سکولوں، کالجوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ
کراچی (پبلک نیو) سندھ کے سکولوں اور کالجوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس۔ اجلاس میں پارلیامانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری و دیگر افسران نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا مرحلہ 6 ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ نویں جماعت سے بارویں جماعت تک کے 14 لاکھ 200 طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ سکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پہلے مرحلے میں ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پر ہوگی جسے بعد میں تعلقہ سطح تک بڑھایا جائے گا۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو بے کہا ہے کہ سکول انتظامیہ بچوں کے والدین کے ساتھ رابطہ کر رضامندی لیں گے۔ ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لی جائے۔ ویکسین مکمل ہوجانے کی صورت میں رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا پے کہ سکولوں میں ویکسین کے لیے تمام انتظامات کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ہیں۔ تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کروانا لازمی ہوگا۔ محکمہ صحت کی طرف سے 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسین کا آغاز کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔