پنجاب میں ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا

پنجاب میں ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب بھر سے ڈینگی کے 57 مریض سامنے آئے ہیں۔ راولپنڈی سے 34، لاہور سے 10 جبکہ وہاڑی اور گوجرانولہ سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت حکام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اوکاڑہ سے 2 جبکہ قصور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، لیہ اور منڈی بہاء الدین سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 1090 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 451 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 262 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 63 مریض داخل ہیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب 264,182 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 61,091 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں 371 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 22,959 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7312 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا اور 166 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔