شہباز گل کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

شہباز گل کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری
اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے. ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل پارٹی لیڈر ہیں اور متنازعہ بیان کسی اندرونی اجلاس میں نہیں دیا، شہباز گل کا بیان قابل احترام ادارے پاک فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کے لیے کافی ہے، شہباز گل کا بیان عوام کے مفاد میں ہے نہ ہی ملکی سالمیت کے حق میں. عدالت نے کہا قانون ہر ملزم کو ضمانت پر رہائی کی رعایت نہیں دیتا، بادی النظر میں شہباز گل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، ریکارڈ پر شہباز گل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں. واضح رہے کہ آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔