مریم نواز پر انجلینا جولی کی نقل کرنے کا الزام

مریم نواز پر انجلینا جولی کی نقل کرنے کا الزام
ویب ڈیسک:‌ سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز پر انجلینا جولی کی نقل کرنے کا الزام لگا دیا. ناقدین کا خیال ہے کہ مریم نواز نے سیلاب زدگان سے ملاقات کرنے کیلئے جو انداز اپنایا اس کی جھلک ماضی میں بھی نظر آ چکی ہے جب معروف ہالی ووڈ انجلینا جولی نے 2010 میں آنے والے سیلاب کے بعد پاکستان کے متاثرہ حصوں کا دورہ کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کو کہا جا رہا ہے کہ ان کی مشکل میں پھنسے سیلاب زدگان سے ملاقات محض فوٹو سیشن اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تھی. وا ضح رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز آفت زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لیے سخت حفاظتی حصار میں لاہور سے ملتان اور تونسہ شریف کا سفر کیا. بعدازاں مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا " دلخراش" سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کے کپڑوں کے انتخاب، ان کی تصاویر کے زاویوں، انکے سرکاری پروٹوکول اور انجلینا جولی کا انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز کی روانگی کے بعد ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ 'مریم نے کچھ نہیں دیا، صرف فوٹو سیشن کے لیے لوگوں کو گلے لگایا اور چلی گئیں۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر انجلینا اور مریم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انجلینا جولی کی سستی تھرڈ کلاس کاپی پاکستان میں گھوم رہی ہے۔ پورا خاندان برطانوی بننے کی شدت سے کوشش کر رہا ہے۔ مریم نواز پورے پروٹوکول کے ساتھ جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان سے ملنے گئیں۔ خدا سے ڈرو۔" ایسے مشکل وقت میں بے حسی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا یقین نہیں آتا کہ مریم نے سیلاب زدگان کے ساتھ انجلینا جولی کی طرح فوٹو شوٹ کرانے کے لیے سرکاری پروٹوکول پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔ ایک اور ٹویٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مریم نواز مسلسل ایک خاتون کو گلے لگا رہی ہیں جبکہ لیگی خاتون ایم پی اے ثانیہ نشتر ان کے بائیں طرف تصویریں کلک کرتی نظر آ رہی ہیں۔صارف نے لکھا یہ لوگوں کے سامنے دکھاوا کرتے ہیں کہ انہیں عوام کی پرواہ ہے۔ لیکن لوگ نہیں جانتے کہ یہ صرف سیاست کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا 2010 میں انجلینا جولی اور 2022 میں مریم نواز، 12 سالوں میں کچھ بھی نہیں بدلا۔ کوئی تیاری نہیں، ناقص ردعمل، سست بحالی اور مستقبل میں آنے والی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ ابھی ابھی سائیکل دہرایا گیا ہے، پھر سے تاریخ دہرائی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔