ملکی مفادات کیخلاف بات کرنے والوں کوسخت سزا دینی چاہیئے

ملکی مفادات کیخلاف بات کرنے والوں کوسخت سزا دینی چاہیئے
لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملکی مفادات کیخلاف بات کرنے اور لکھنے والوں کو سخت سزا دینی چاہئے۔ چودھری شجاعت نے بیان میں کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف کوئی ثبوت ملے تو کوئی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے،ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کی ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لیا۔ چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد و بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ سیاسی لیڈران ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔