ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دیدی
ملتان : ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دیدی ہے۔نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور نیپال کو 343 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار جب کہ شاہین اور حارث نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان 14رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، امام الحق 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 86 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کرکے سہارا دیا۔محمد رضوان 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان صرف 5 رنز بنا سکے۔اس کے بعد افتخار احمد آئے، جنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری داغی اور 71 گیندوں پر 109 رنز بنا کا ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کی اور آخری اوور میں 151 رنز پر بنا آؤٹ ہوئے۔ نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرن کے سی اور سندیپ لمیچنے نے 1،1 وکٹ لی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔