پاکستان کو او آئی سی میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

پاکستان کو او آئی سی میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

ویب ڈیسک: پاکستان نے او آئی سی میں ایشیا گروپ کی جانب سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق کیمرون کے شہر یاؤنڈے میں او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے 50ویں اجلاس میں پاکستان نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیٹ کا حلف اٹھایا ، او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے 50ویں اجلاس میں او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےلئےپاکستان کے آسٹریا میں سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے حلف اٹھایا ہے۔ 

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ پاکستان کو ایشیا گروپ سے ملی،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے  ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ میں کل 15 ممالک نے حصہ لیا اور او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ کےلئے پاکستان کو 8 ووٹ ملے۔ 

خیال رہے کہ او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ پاکستان کو 5 سال کے لیے ملی ہے۔ 

او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ پر سفیر معیز بخاری، سابق سفیر نعیم خان اور اب سفیر آفتاب کھوکھر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

او آئی سی کا مقصد اسلامی، اقتصادی اقدار کا تحفظ، ثقافتی و سیاسی شعبوں کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی لوجی کو فروغ دینا ہے۔

Watch Live Public News