شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیشکش کردی

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی ، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد ون ان ون ملاقات بھی ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی، مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شامل ہونے سے معذرت کرلی، مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا دھاندلی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ آئندہ دھاندلی نہیں ہوگی، ذمہ دار لوگ گارنٹی دیں، آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے مایوس چلے گئے۔

Watch Live Public News