یہاں ساحل سمندر پر سگریٹ پینا ہو تو 4 لاکھ روپے خرچ کرنا پڑیں گے

یہاں ساحل سمندر پر سگریٹ پینا ہو تو 4 لاکھ روپے خرچ کرنا پڑیں گے
آلودگی کو کم کرنے کے لیےاسپین نے ایسا قانون بنایا ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اب اگر کوئی اس ملک کے سمندری ساحلوں پر سگریٹ پیتا ہے تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ دی سن کی خبر کے مطابق ہسپانوی حکومت نے مقامی حکام کے حق میں ایک قانون بنایا ہے جہاں انہیں ساحل سمندر پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو جرمانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ جرمانہ بھی کم نہیں ہے اس کا جرمانہ 2000 یورو رکھا گیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں4 لاکھ روپے ہے۔ اسپین کے کئی شہروں جیسے بارسلونا کے وسط اور کینری جزائر میں سگریٹ نوشی پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ اسی طرح کے قوانین فرانس کے جنوبی حصے اور اٹلی کے سارڈینیا میں پہلے سے نافذ ہیں لیکن اسپین پورے ملک میں اس قانون کو نافذ کرنے والا یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس قانون کا مقصد آلودگی کو کم کرنا اور 2050 تک ملک میں کاربن نیوٹرل کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ اس کی وجہ سے ہسپانوی حکومت نے اپنے سمندر کے بیچوں بیچ سگریٹ پینے پر پابندی لگا دی ہے۔

Watch Live Public News