’ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے ‘

’ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے ‘
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے بنیادی حقوق معطل کئے گئے اور اب ادارے ختم کئے جا رہے ہیں ۔ فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستان کے عوام کے ولن ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔