حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔ ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر بیرون ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اسی روز حریم شاہ نے اس ویڈیو کو ایک مذاق قرار دیا تھا۔View this post on Instagram
ہونٹوں کی ادھوری سرجری کے باعث ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت بگڑی گئی۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کا کافی عرصے سے شوق تھا اسی لیے وہ آج لندن میں سرجری کرانے کلینک آئی تھیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ دوران سرجری جب ان کے ایک طرف کے ہونٹوں کی سرجری ہوگئی تو انہیں فون پرکال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاؤنٹس منجمد کرنےکا حکم دیا ہے اور بینکوں کو اس حوالے سے خط بھی لکھے ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کا سن کر وہ پریشان ہوگئیں اور سرجری ادھوری چھوڑ کر وہ اسٹریچر سے اٹھ گئیں اور سرجری ادھوری رہ گئی۔ ٹک ٹاکر کے مطابق انہیں یاد تھا کہ ان کے ہونٹوں کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس وقت یہ خیال آیا کہ اتنی مہنگائی ہے اور پھر اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ حریم شاہ کے ایک طرف کے ہونٹ سوجے ہوئے ہیں جس کے باعث ان کے چہرے کی حالت تبدل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر فضا حسین عرف حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔