پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکہ، 32افراد شہید، 140 زخمی

پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکہ، 32افراد شہید، 140 زخمی
پشاور : پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32افراد شہید، 140 زخمی ہوگئے ہیں . ابتدائی تفصیلات کے مطابق دھماکے کی زوردار آواز دور دور تک سنی گئی، پولیس لائن مسجد میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ، دھماکہ پولیس لائن مسجد کے اندر اس وقت ہوا جب نماز کےلیے جماعت کھڑی تھی ، مسجد میں دھماکہ سے چھت گرگئی، پولیس اور ریسکیو ادارے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ، دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوا،حملہ آور تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا ، دھماکے کےبعد تھانہ پولیس لائن کےمرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا . سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کی مسجد میں دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے نماز کے دوران پہلی صف میں خود کو اڑایا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق 13افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔