(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10 کی قید بامشقت سنائی گئی ہے، اس پر اڈیالہ جیل سے عمران خان کا ردعمل بھی آگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے اور مختصر سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔
ٹویٹر پر صحافی قمرمکین نے ایک ٹویٹ کیا کہ " عمران خان سے میرا سوال خان صاحب آپکو سزا ہو گئی ہے کیا پیغام دیں گے؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ پوری قوم سے کہتے ہیں 8 فروری کو باہر نکلے اور ووٹ دیں۔
عمران خان سے میرا سوال
— Qamar Maken (@QamarMakenViews) January 30, 2024
خان صاحب آپکو سزا ہو گئی ہے کیا پیغام دیں گے؟
پوری قوم کو کہتا ہوں 8 فروری کو باہر نکلے اور ووٹ دے۔
عمران خان