اسٹیٹ بینک کا نوٹ کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا نوٹ کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ
کیپشن: State Bank of Pakistan
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک پاکستان نے  نوٹ کے نئے ڈیزائن کے لیے آرٹ کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔  

 رپورٹ کے مطابق  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی سیریز کے بینک نوٹوں کے لیے جدید اور موضوعاتی ڈیزائن کے آئیڈیاز متعارف کرانے کے لئے ایک آرٹ مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مقامی فنکار، ڈیزائنرز اور آرٹ کے طلباء/ڈیزائنرز حصہ لے سکیں گے۔

مقابلے کے شرکا تمام موجود یعنی 7 عدد کرنسی نوٹوں (10، 20، 50، 5000، 500، 1000 اور 5000) کے ڈیزائن جمع کرا سکیں گے ۔

جیوری کے ارکان، اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد آرٹ مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

 ڈیزائن محکمہ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، I.I. چندریگر روڈ، کراچی کے پتے پر  11 مارچ 2024 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News