آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاور کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے. محکمہ موسمیات کےمطابق گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے. خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے. سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ،فیصل آباد ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،گو جرانوالہ اور لاہورمیں موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔