پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 30 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 30 جولائی 2021
سندھ حکومت کا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ، آئندہ ہفتے سے سرکاری دفاتر بند کردیئے جائیں گے، فیصلے کے مطابق جو ویکسین نہیں لگائے گا اس کو 31 اگست کے بعد تنخواہ نہیں دی جائے گی، تمام مارکیٹوں سمیت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، بغیر کسی وجہ گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے 8 اگست تک ہوگا۔ این سی او سی کا کورونا کنٹرول کرنے کےلیے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ، اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شہرقائد میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار، سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز، آکسیجن اور وینٹی لیٹر بیڈز بڑھائے جائیں گے۔ پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 537 نئے کیس رپورٹ، مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار295 ہوگئی، 62 ہزار723 مریض زیرعلاج، 3 ہزار117کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوروناکے وار جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، خود کو آئیسولیٹ کرلیا، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسٹاف بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔