کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 8 اگست تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ 9 اگست کو لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جائیں گے۔ اس دوران امتحانات نہیں ہوں گے۔ امتحانات کو اس کے بعد شیڈول کیا جائے گا۔ پھر طے شدہ شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں تھوڑی بہت قربانی دینی ہوگی۔ برآمدی صنعتوں کو کھلا رکھا جاےگا۔ بینکوں کو کم ازکم اسٹاف کےساتھ کھلا رکھنے کے لئے لکھیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج کراچی پورٹ کھلا رہےگا۔ کریانہ اسٹور میڈیکل اسٹور پیٹرول پمپ کھلے رہے ہیں گے۔ ریسٹورینٹس میں صرف ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔