لاہور ( پبلک نیوز) ایک ہفتے میں لال حویلی راولپنڈی کے باہر دوسری مرتبہ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی، لوگوں میں خوف و ہراس، موٹر سائیکل سوار آٹو میٹک گن سے فائرنگ کرکے غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گولی سے لال حویلی راولپنڈی کے سامنے ریڑھی پر کھڑا بچہ زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید اسلام آباد میں موجود تھے تاہم وہ اپنی رہائش گاہ لال حویلی پر نہیں تھے۔ یاد رہے کہ پہلے 23 جولائی کو لال حویلی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے لال حویلی کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ آج شام پھر لال حویلی کے سامنے موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔