شہباز شریف ن لیگ کی صدارت چھوڑ دیں گے؟

شہباز شریف ن لیگ کی صدارت چھوڑ دیں گے؟
اسلام آباد (پبلک نیوز) لیگی رہنما محمد زبیر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ جاری کردہ خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ خبریں صرف اور صرف مخالفین کی خواہش ہے۔ گزشتہ روز سے مختلف ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ کشمیر الیکشن کے بعد ن لیگ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ پارٹی کا شیرازہ بکھر رہا ہے اور شہباز شریف پارٹی صدارت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی بھی مؤقف دے چکے ہیں۔ اب پارٹی ترجمان محمد زبیر نے بھی وضاحت کر دی کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔