گھریلوتشدد کاشکار رضوانہ کی اسپتال میں حالت تشویشناک، اگلے48 گھنٹے اہم قرار

گھریلوتشدد کاشکار رضوانہ کی اسپتال میں حالت تشویشناک، اگلے48 گھنٹے اہم قرار
گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی لاہور جنرل اسپتال میں حالت تشویشناک، لڑکی کو سینے میں خون جمنے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا، میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کی صحت کے لیے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں زیر علاج رضوانہ کی حالت ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ہے، لڑکی کی طبعیت صبح کے وقت شدید خراب ہونا شروع ہوئی، لڑکی کو آکسیجن پر آئی سی یو میں ہی رکھا گیا ہے، لڑکی کے علاج کیئلے میڈیکل بورڈ میں دو سے تین مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کردیا گیا ہے. رضوانہ کو سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا تھا، رضوانہ کے ایک سائیڈ کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور دوسرے میں خون کے لوتھڑے پائے گئے ہیں، خون میں انفیکشن پورے جسم کو متاثر کر رہا ہے، میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کا زہر دینے کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیا ہے، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے رضوانہ کے اگلے 48 گھنٹے اہم قراردیدئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔