پیرس اولمپکس: دریائے سین میں آلودگی، مینز ٹرائی تھلون کے مقابلے ملتوی

پیرس اولمپکس: دریائے سین میں آلودگی، مینز ٹرائی تھلون کے مقابلے ملتوی
کیپشن: پیرس اولمپکس: دریائے سین میں آلودگی، مینز ٹرائی تھلون کے مقابلے ملتوی

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کا آغاز ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے مینز ٹرائی تھلون کے مقابلے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق مینز ٹرائی تھلون کے مقابلے دریائے سین میں   آلودگی کی باعث ملتوی کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پیرس میں بارشوں کے باعث دریائے سین کا پانی آلودہ  ہوا۔ 

مینز ٹرائی تھلون کے مقابلے آج سے شیڈولڈ تھے جوکہ اب کل شروع ہوں گے۔منتظمین نے بتایا ہے کہ واٹر چیکنگ میں پانی کی کوالٹی کم درجے کی پائی گئی۔ پانی کی کوالٹی پہلے سے بہتر ہوئی ہے لیکن ابھی سوئمنگ کے قابل نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دریائے سین میں ٹریننگ سیشز بھی منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اگر بدھ کو بھی واٹر کوالٹی بہتر نہ ہوئی تو پھر دو اگست کو مقابلوں کا پلان ہے۔

Watch Live Public News