ویب ڈیسک: پیراگوئے کی تیراک لوانا الونسو نے پیرس 2024 میں جاری اولمپک گیمز میں شکست کے بعد 20 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لوانا الونسو کے انسٹاگرام پر3 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ سوشل میڈیا سٹار نے خواتین کی 100 میٹر بٹر فلائی ریس میں پہلے راؤنڈ میں ہی مقابلے کو الوداع کرنے کے بعد اپنے اکاؤنٹ پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔
دوڑ میں پیراگوئین سٹار چھٹے نمبر پر تھی اور جارجیائی اینا نزارادزے سے 0.24 سیکنڈ پیچھے تھیں۔ اس کا مطلب تھا کہ انہوں نے بہت کم فرق سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع گنوا دیا۔
تیراک حسینہ نے اپنی اس نقصان کے بعد کہا کہ میں نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ میں پیراگوئے سے معذرت خواہ ہوں۔ اس نے بعد ایک میڈیا انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں اولمپک گیمز میں اپنے کیریئر کے اختتام پر خوش ہوں۔ یہ میری آخری ریس تھی۔ میں طویل عرصے سے تیراکی کر رہی تھی۔
لوانا الونسو نے 17 سال کی عمر میں ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لیا اور اس کے بعد بوڈاپیسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایکواٹکس چیمپیئن شپ اور آسنسیون 2022 میں جنوبی امریکن گیمز میں بھی شرکت کی تھی۔