چیئرمین پی سی سی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی سی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ
کیپشن: چیئرمین پی سی سی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی انتظامی اموردیکھا کریں گے، کرکٹ کےحوالے سےتمام فیصلوں کاذمہ دارایک کرکٹرہوگا، شعبہ انٹرنیشنل،ڈومیسٹک،سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔

وقار یونس قومی ٹیم سےمتعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈبال کوچزکودیکھیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پردیں گے،چیمپئینز ٹرافی کےانتظامی امور پر چئیرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔

محسن نقوی کرکٹ کےاہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چئیرمین اپنی پاورکسی کوسونپنےکا اختیار رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News