اسلام آباد ( پبلک نیوز) افغانستان کی طرف سے شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے ٗ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات ہیں ۔ یہ فائرنگ تحصیل دتہ خیل کے علاقے خدر خیل میٹاخیل میں آرمی چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں پر سرحد کے دوسری طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے، شہید ہونے والوں میں حولدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شامل ہے جبکہ حولدار غیاث اور سپاہی رحمان زخمی ہو گئے ، شہید و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔