اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے داؤتائی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پار سے دہشت گردی کی کاروائیوں کو ختم ہونا چاہیے۔ پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اورمضبوط بنائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید یہ بھی کہا کہ داؤتائی کے علاقے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں۔