5 منٹ کی موبائل کال پر ٹیکس واپس ہو گا؟

5 منٹ کی موبائل کال پر ٹیکس واپس ہو گا؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ 2021-22 میں حکومت کی جانب سے 5 منٹ کی فون کال پر مزید ٹیکس لگانے کے لیے تجویز دی گئی تھی۔ بجٹ منظوری کے ساتھ یہ تجویز بھی منظور ہو گئی۔اس ٹیکس پر ٹیلی کام سیکٹر سمیت تمام صارفین نے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن سید امین الحق نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے 5 منٹ سے زیادہ کی کال پر ٹیکس کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کے فروغ کے لیے کال پر عائد ٹیکس پر غور کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملہ پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر اب 5 منٹ سے اوپر کی کال پر 75 پیسے ٹیکس کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔