چائلڈ پورونوگرافی کا جرم ثابت، امریکی گلوکار کو 30 سال قید

چائلڈ پورونوگرافی کا جرم ثابت، امریکی گلوکار کو 30 سال قید
امریکی گلوکار آرکیلی کو چائلڈ پورنوگرافی اور جنسی زیادتی کے کیس میں 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ امریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکار آر کیلی کو گذشتہ سال ستمبر میں 2 دہائیوں سے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔امریکی عدالت نے بدھ کے روز فیصلہ سنایا اور گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنائی۔گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کے مطابق وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ خیال رہے کہ آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان اغوا ، چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کی اسمگلنگ میں مجرم پائے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق گلوکار نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی کی تھی اور گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے گئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ آر کیلی کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔