این سی او سی نے سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیے

این سی او سی نے سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لئے کورونا ایس او پیز جاری کردی گئیں ۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ آفس میں تمام اسٹاف کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی جائے، تمام اسٹاف اپنے علاوہ اپنے فیملی ممبرز کو بھی ایس او پیز پر عمل دارآمد کو یقینی بنائیں۔ آفس میں ماسک کا استعمال لازمی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے ۔ این سی او سی کے مطابق نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے،آفس کے تمام گیٹس پر سینیٹائزر رکھا جائے اور اس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔آفس انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تمام اسٹاف کورونا کے خلاف ویکسینیٹڈ ہو اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ آفس میں ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے،آفس کے داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا ،کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر کسی اسٹاف کو آفس میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے، ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے ،کسی بھی اسٹاف میں کھانسی ، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے، کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں۔ این سی او سی کے مطابق آفس واپس آنے سے قبل اسٹاف کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو آنا لازمی ہے ،تمام اسٹاف کو بوسٹر ڈوز اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے۔ آفس میں کوئی بھی ویزیٹر آئے تو اس کا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔