مچھلی نے ماہی گیر کو ایک دن میں لکھ پتی بنا دیا، تصاویر وائرل

مچھلی نے ماہی گیر کو ایک دن میں لکھ پتی بنا دیا، تصاویر وائرل
دیگھا : غریب ماہی گیر پر قدرت مہربان ہوئی تو وہ راتوں رات امیر بن گیا، شکار کے دوران انتہائی قیمتی مچھلی ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی۔ 55 کلو وزنی تیلیا بھولا نامی نایاب مچھلی مغربی بنگال کے علاقے دیگھا میں 13 لاکھ روپے سے زیادہ میں فروخت ہوئی،جس کو ایک غیرملکی کمپنی نے خریدا ہے۔ مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور میں 55 کلو وزنی تیلیا بھولا نامی نایاب مچھلی کا ماہی گیروں نے شکار کیا۔ماہی گیر شیباجی کبیر مچھلی کو نیلامی کے لیے دیگھا کی مارکیٹ لائے تھے ، نیلامی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد یہ بڑی مچھلی 26 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے 13 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی۔ اس مچھلی کے جسم کے اعضاء جان بچانے والے کیپسول کور کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں اس لیے مذکورہ مچھلی کو ایک غیرملکی کمپنی نے اتنی بڑی رقم کے عوض خریدا ہے۔،یہ ایک مادہ مچھلی تھی، اس سے چھ دن قبل ایک نر تیلیا بھولا مچھلی کو پکڑا گیا تھا جو9 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔ دیگھا فشرمین اینڈ فش ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ اس نسل کی مچھلی سال میں صرف دو سے تین بار ہی پکڑی جاتی ہے، اس لیے اس مچھلی کو پکڑنے والے ماہی گیروں کو ایک ہی بار بڑی رقم مل جاتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔