ویب ڈیسک: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصنف جارج آر آر مارٹن نے امریکی نیٹ ورک HBO کے ساتھ ایک پانچ سالہ معاہدہ کیا ہے جس کی مالیت لاکھوں ڈالرز بتائی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت مصنف ایچ بی او کے لیے نئے پروجیکٹس پر کام کریں گے۔
" گیم آف تھرونز کے تخلیق کار اور چینل کے درمیان معاہدہ پانچ سال کی مدت کے لئے ہے، اور اس میں متعدد منصوبے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مارٹن کے ناول "آ سونگ آف آئس اینڈ فائر" پر مبنی گیمز آف تھرونز نے دنیا بھر میں تہلکہ مچائے رکھا اور ایچ بی او نے ناول پرمبنی سریز کو 2011 اور 2019 کے درمیان اپنے آٹھ سیزن میں نشر کیا۔ گیمز آف تھرونز نے پچاس سے زیادہ ایمی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
فی الحال مارٹن " ٹیریگن ہاؤس" کے نام سے ایک نئے ٹی وی سیریز پر کام کر رہے ہیں اسے 2022 میں ریلیز کیا جانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مصنف نئی دہائی میں جنگجو کوئین نمیریا کی کہانی کی تیاری بھی کر رہے ہیں جو " گیم آف تھرونز" کے واقعات سے پہلے ایک ہزار سال کے واقعات پر مشتمل کہانی ہے۔
ایچ بی او حکام کے مطابق مصنف نے ایک جامع معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد چینل کے لیے مواد تیار کرنا ہے۔