وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کب تبدیل ہو گا؟

وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کب تبدیل ہو گا؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے بارے میں قومی اسمبلی میں جواب دیا ہے۔ 

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں مطلع کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی میں بدلنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے سیشن میں وقفہ سوالات میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحریری جواب پیش کیا۔

تحریری جواب میں وفاقی وزیر نے کہا پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی میں بدلنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے اور وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بنائی جائے گی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو پی ایس ڈی پی 2020 -2021 میں بھی شامل کیا ہے، اس پروجیکٹ کا مقصد پاکستان کی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔