میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ: ذرائع

میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ: ذرائع
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے گرین سگنل کے بعد یہ سوال اٹھا تھا کہ سپیکر کے منصب پر کسے فائز کیا جائے گا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے میاں محمود الرشید کو سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ابھی وزیر بلدیات کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کی نامزدگی کا اعلان بھی جلد ہی کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی اعلان بھی کیا جائے گا جبکہ اس فیصلے پر پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیراعظم کے زیر صدارت سیاسی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور چودھری پریز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔