بابر اعظم کی مدینہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری،تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بابر اعظم کی مدینہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری،تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ بابر اعظم نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول کے سامنے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بابر اعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان دنوں سعودی عرب گئے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی تصویر کے ساتھ فارسی زبان کا ایک نعتیہ مصرع لکھا، گنبدِ خضریٰ کی جانب دیکھتے بابر اعظم نےلکھا "بعد از خدابزرگ توئی،،،قصہ مختصر ،،" خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ سال بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔