ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کو سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپےکا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد 24قیراط سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 200 روپےہوگئی۔
اس کے علاوہ 22قیراط سونےکی فی تولہ قیمت2لاکھ12ہزار850روپےہوگئی، جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 3 ہزار 175 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ 10گرام چاندی 2 ہزار 650 روپے میں فروخت ہونے لگی ۔
گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3258 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 303 روپے تھی۔